Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاجیوں کا حق واپس کرنے کا حکم

جدہ ۔۔۔ وزارت حج و عمرہ نے حج کمپنیوں واداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ مشاعر مقدسہ ٹرین کے ٹکٹ کا فرق حجاج کو واپس کرنے کے ثبوت پیش کریں۔ 10روز کے اندر ثبوت جمع کرادیں۔ مکہ اخبار نے یہ ا طلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 12سے 21فروری کے دوران حج کمپنیوں و اداروں کو ٹکٹ کا فرق حجاج کے حوالے کرنے کے ثبوت پیش کرنا ہونگے۔ یہ پابندی اسلئے لگائی گئی ہے کیونکہ وزارت حج و عمرہ کو رپورٹیں ملی تھیں کہ بعض کمپنیوں نے حاجیوں کو ٹکٹ کا فرق واپس نہیں کیا۔
 

شیئر: