Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ ہر وقت تھکن کا شکاررہتے ہیں ؟

کیا آپ کو صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے کافی کی طلب ہوتی ہے ؟ کیا آپ خود کو ہر وقت تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں ؟ کیا آپ کو خود کو دن بھر متحرک رکھنے کے لئے بہت جدوجہد کرنی پڑتی ہے ؟ آپ اپنی غذائی روٹین میں تبدیلی کرکے اپنے انرجی لیول کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں ۔ اگر اس تھکن اور لو انرجی لیول کی ممکنہ وجوہات کی  بات کی جائے تو مندرجہ ذیل وجوہات سامنے آتی ہیں . 
اگر آپ کا جسم  آئرن کی کمی کا شکار ہے تو  یہ آپ کے جسم میں توانائی میں کمی کا سبب بنتا ہے ۔ آئرن دماغ اور مسلز تک آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے .  مطلوبہ آکسیجن کی عدم فراہمی کی صورت میں جسم تھکن کا شکار ہو جاتا ہے ۔ 
اگر آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں کاربوہائیڈریٹ نہیں مل رہا تو یہ بھی جسم کی تھکاوٹ کا سبب بنتا ہے ۔ کاربوہائیڈریٹ جسم اور دماغ کو توانائی فراہم کرتا ہے ۔ یہ خون میں گلوکوز کی مقدار کو متناسب رکھتا ہے اور اضافی گلوکوز کو گلائیکوجن کی شکل میں محفوظ کرتا ہے ۔ مطلوبہ مقدار میں کاربوہائیڈریٹ نہ ملنے کی صورت میں مسلز توانائی کے بحران کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ 
کیا آپ کو شدّت کی پیاس لگ رہی ہے ؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا جسم پانی کی کمی کا شکار ہے ۔ پانی کی کمی جسم میں کمزوری کا سبب بنتی ہے ۔ پانی جسم کی مجموعی صحت کے لئے اہم ہے ۔ جسم کے تمام اعضاء کو مناسب کارکردگی کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ پانی جسم کے درجہ حرارت کو متناسب بناتا ہے اور آکسیجن کی جسم میں فراہمی میں مدد دیتا ہے ۔ پانی کی کمی نہ صرف تھکن کا سبب بنتی ہے بلکہ سر درد ، کام میں عدم توجہی اور موڈ کے خراب ہونے کا سبب بھی بنتی ہے ۔
 

شیئر: