Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی کو سالانہ لاکھوں تارکین وطن کی ضرورت؟

برلن۔۔۔ایک تازہ مطالعے کے نتائج سے یہ پتہ چلا ہے کہ روزگار کی منڈی میں ملازمتیں پر کرنے کے لیے جرمنی میں آئندہ کئی برسوں کے لیے سالانہ بنیادوں پر 2لاکھ60ہزارتارکین وطن کی ضرورت ہو گی۔جرمن معیشت کو درکار افرادی قوت یورپی یونین کے رکن ممالک سے جرمنی پہنچنے والے تارکین وطن سے پوری نہیں ہو گی۔ جرمن اقتصادیات کو مجموعی طور پر سالانہ2لاکھ60تارکین وطن درکار ہیں، جن میں سے یورپی یونین کے رکن ممالک سے ہونے والی نقل مکانی کے علاوہ بلاک کے باہر کے ملکوں سے بھی سالانہ ایک لاکھ46ہزارتارکین وطن درکار ہوں گے۔ ایک تازہ مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی کو ایجنگ پاپولیشن کے مسئلے کا سامنا ہے یعنی یہاں لوگوں کی اوسط عمر زیادہ ہے اور نتیجتاًکم عمر افراد کی تعداد کم ہے۔ اگر امیگریشن کے ذریعے مطلوبہ اہداف تک نہ پہنچا گیا یا تارکین وطن کی آمد نہ ہو سکی، توسال2060 تک جرمنی میں ملازمت کرنے کے اہل افراد کی تعداد موجودہ تعداد کے مقابلے میں ایک تہائی تک گھٹ کر صرف 16ملین رہ جائیگی۔ اس کے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کے حامل اس ملک پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

شیئر: