Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران اور حزب اللہ کو اسرائیلی دھمکی

تل ابیب ...اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یا ہو نے ایران اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں سے بچ نہیں سکتے۔ اسرائیل کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں جنہیں دشمنوں کے لئے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ پرنشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ وارسا میں ہونے والی مشرق وسطی کانفرنس میں شرکت سے قبل تل ابیب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے ملک کے تیار کردہ میزائل طویل فاصلے تک مار سکتے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے ساحلی شہرحیفا کے بحری اڈے کا دورہ کیا اور وہاں رکھے گئے میزائلوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اڈے پر میں نے جو کچھ دیکھا وہ میرے لئے حیران کن ہے۔ دشمن کو صرف اتنا کہتا ہوں کہ ہمارے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی دشمن کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
 

شیئر: