Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں اپوزیشن کیخلاف ایک اور کریک ڈاون

استنبول ...ترکی میں حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف ایک اور بہت بڑی کارروائی کی جا رہی ہے۔ یہ کارروائی ان افراد کے خلاف کی جا رہی ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ امر یکہ میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن سے تعلق رکھتے ہیں۔ ترک حکومت گولن پر 2016 میں انقلاب کی کوشش کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کرتی ہے۔ انقرہ حکومت نے نئی مہم میں 1112 افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ انقلاب کی ناکام کوشش کے تقریبا ڈھائی سال بعد گرفتاریوں کی یہ کارروائی ظاہر کرتی ہے کہ ترک حکام نے مصمم ارادہ کر رکھا ہے کہ وہ گولن کے ان حامیوں کے ساتھ ہر گز غفلت نہیں برتیں گے جو ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی مخالفت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ فتح اللہ گولن 1999 سے پینسلوینیا میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

شیئر: