جدہ کا ایک خاندان میوزک کا دلدادہ
جمعرات 14 فروری 2019 3:00
جدہ ۔۔۔ یہاں دانیہ قزاز نے موسیقی کے فن کا مظاہرہ کرکے اہل جدہ کو حیرت زدہ کردیا۔ انہوں نے سعودی شہریوں خصوصاً خواتین کی بابت اس تصور کا خاتمہ کردیا کہ انہیں موسیقی سے کوئی سروکار نہیں ،خصوصاً خواتین کا موسیقی سے کچھ لینا دینا نہیں۔ قزاز نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں بتایا کہ مجھے موسیقی کا اچھا ذوق ہے۔ میرے تینوں بیٹے موسیقی کا شوق رکھتے ہیں۔ ہمارا پورا خاندان 24گھنٹے کا ایک حصہ موسیقی کی ریاضت میںخرچ کرتا ہے۔ قزاز نے بتایا کہ انکے شوہر علاءکو میوزک کا شوق ہے او رہم نے اپنا یہ شوق اپنی اولاد کو بھی دیا ہے۔ میوزک سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی شہری باقاعدہ میوزک کا فن سیکھنے سے گریز کررہے تھے۔ ذاتی طور پر بہت سارے لوگ اسکا شوق کرتے رہے ہیں۔