مصر کیلئے سعودی سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ
جمعرات 14 فروری 2019 3:00
ریاض۔۔۔ بین الاقوامی ماہر الاقتصاد و سیاحت سعید البطوطی نے بتایا ہے کہ پہلی بار مصر جانے والے سعودی سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ کی حد عبور کر گئی۔ مصر جانے والے سیاحوں کی مجموعی تعداد 11 ملین 3 لاکھ 46 ہزار 389 تک پہنچ گئی۔ سعودی عرب مصر کو سیاح فراہم کرنے والا تیسرا بڑاملک ہے۔