سعودی شہریوں پر لبنان جانے کی پابندی ختم
جمعرات 14 فروری 2019 3:00
ریاض۔۔۔ لبنان میں متعین سعودی سفیر ولید بخاری نے اعلان کیا ہے کہ سعودی شہریوں پر لبنان کے سفر کی پابندی منسوخ کردی گئی۔ امن وامان کے حالات خراب ہوجانے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ سعودی دفتر خارجہ ے نومبر 2017ءمیں سعودی شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ پہلی فرصت میں لبنان چھوڑ دیں۔ وہاں امن وامان کے حالات قیام کے قابل نہیں رہے۔