پبلک انویسٹمنٹ کے دفاتر امریکہ میں بھی
جمعرات 14 فروری 2019 3:00
ابہا۔۔۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے چیئرمین یاسر ا لرمیان نے بتایا ہے کہ فنڈ ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں بھاری سرمایہ لگائے گا۔ جلد ہی سان فرانسسکو ، نیویارک ا ور لندن میں اپنے دفاتر کھولے گا۔ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ آئندہ مرحلے کے دوران سافٹ ویژن کی سرپرستی کریگا۔ ملازمین کی تعداد 2019ئ کے دوران 700تک بڑھائیگا۔