Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے سمیت 15 سرکاری ادارے نجکاری فہرست سے خارج

اسلام آباد: حکومت نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے سمیت 15 سرکاری اداروں کو نجکاری فہرست سے خارج کردیا جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے نجکاری کمیٹی سے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کے حوالے سے پلان طلب کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیٹ لائف، این آئی سی ایل اور پاک ری انشورنس کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ساتھ ہی وزیر خزانہ نے روزویلٹ ہوٹل نیو یارک کی نجکاری کے لیے جون تک تجاویز تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ سیکرٹری نجکاری نے بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے سمیت 15 سرکاری اداروں کو نجکاری فہرست سے نکال دیا گیا ہے جبکہ ایس ایم ای بینک، ماڑی پٹرولیم، پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل، لاکھڑا کول ڈیویلپمنٹ کمپنی، جناح کنونشن سینٹراور فرسٹ ویمن بینک نجکاری لسٹ میں شامل ہیں۔
 

شیئر: