آکاش امبانی کاقیمتی میوزیکل شادی کارڈ؟
جمعرات 14 فروری 2019 3:00
نئی دہلی۔۔۔ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی شادی سرلوکا مہتا کے ہمراہ 9مارچ کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔ ان کی شادی کاقیمتی اور خوبصورت پیکنگ کے ساتھ کارڈ سامنے آیا ہے۔ یہ ایک میوزیکل کارڈ ہے جسے کھولتے ہی میوزک بجنے لگتی ہے ۔یہ کئی صفحات پر مشتمل ہے۔ پہلے صفحے پر امبانی اور اہلیہ نیتا امبانی کا پیغام ہے۔ دیگر صفحات پر شادی کی تقریبات سے متعلق معلومات درج ہیں۔واضح ہو کہ28جون 2018ء کو آکاش اور سرلوکا کی منگنی ہوئی تھی اور اب 11مارچ کو دونوں کی شادی کا استقبالیہ ہوگا۔اس سے قبل مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی گزشتہ سال 12دسمبر کو آنند پیرامل سے ہوئی تھی ۔ اس شادی کی تقریب میں ملک اور بیرون ملک کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی تھی۔