زندگی بہت مختصر ہے، مادھوری
جمعرات 14 فروری 2019 3:00
نامور بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہاکہ میں اور سری دیوی آخری بار ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ہاں تقریب میں ملے تھے۔ سری دیوی تقریب میں اپنی دونوں بیٹیوں جھانوی اورخوشی کپور کے ساتھ آئی تھیں اور بہت خوش تھیں۔انہوں نے کہا کہ سری دیوی کی موت سے احساس ہوا کہ زندگی بہت مختصر ہے لہٰذا اس کا ہر دن بھرپور انداز میں گزارنا چاہئے اور اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ زندگی کا ہر لمحہ جینا چاہئے۔واضح رہے کہ مادھوری اورسری دیوی 90 کی دہائی میں ایک دوسرے کی بہت بڑی حریف مانی جاتی تھیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کے درمیان اختلافات کی شدت ختم ہوتی گئی۔