Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2050 ء تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہو گا

نیویارک ۔۔۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 2050 ء تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائیگا۔ اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد عیسائیوں کی ہے۔مسلمانوں میں شرح پیدائش اور شرح اموات میں واضح فرق کی وجہ سے اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔ورلڈ ریلیجن ڈیٹا بیس کے مطابق 1910 سے 2010 کے درمیان اسلام سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔ 1910 میں دنیا کی مجموعی آبادی کا34.8 فیصد عیسائی جبکہ12.6فیصد مسلمان تھے لیکن 2010 میں عیسائیوں کی آبادی کم ہو کر 32.8فیصد، مسلمانوں کی آبادی بڑھ کر22.5فیصد ہوگئی۔پیوریسرچ سنٹر نے 2017 میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں 2015 تک کا ڈیٹا شامل کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں عیسائی مذہب ماننے والوں کی تعداد سب سے زیادہ 2 ارب 30 کروڑ تھی جبکہ مسلمانوں کی آبادی ایک ارب 80کروڑ تھی۔ 
 

شیئر: