Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری ہیں ،نیٹو

برسلز۔۔۔نیٹو سیکریٹری جنرل جان اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں صورتحال مشکل ہے ۔ امن کیلئے کوششیں بھی جاری ہیں۔برسلز میں شروع ہونے والی نیٹو وزرائے دفاع کی کانفرنس سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو سیکریٹری جنرل  نے بتایاکہ افغانستان میں ممکنہ امن معاہدے کیلئے امریکہ ہم سے رابطے میں ہے۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکہ کے افغانستان کیلئے خصو صی نمائندے زلمے خلیل زاد سے3 ملاقاتیں ہوئی ہیںلیکن یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ وہاں معاہدہ ہوچکا ہے۔سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ نیٹو ایسے حالات پیدا کرنے کیلئے کوشاں رہے گا جس سے امن کیلئے معاہدے کی راہ ہموار ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم(امریکہ اور اتحادی) افغانستان میں اکٹھے گئے تھے اور مستقبل کا فیصلہ بھی ہم مل کر کریں گے۔

شیئر: