Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارباز اور ملیکا کے بیٹے آرہان بالی وڈ میں

سلمان خان کے بھتیجے 16 سالہ آرہان فلم ”دبنگ 3“ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہونگے۔ ارباز خان اور ملیکا اروڑا میں علیحدگی ہو چکی ہے تاہم وہ دونوں اپنے بیٹے کی بالی وڈ میں انٹری کے حوالے سے پ±رجوش ہیں۔نامور بالی وڈ اداکارہ ملیکا اروڑا اور ارباز خان کے بیٹے آرہان خان فلم ”دبنگ 3“ کے ذریعے بالی وڈ میں انٹری دے رہے ہیں۔ سلمان خان نے کترینہ کیف، ڈیزی شاہ اور زرین خان سمیت متعدد نئے چہرے بالی وڈ کو دئیے ہیں اور اب اپنے بھتیجے کو متعارف کرا رہے ہیں تاہم 16 سالہ آرہان خان اداکاری کے شعبے میں نہیں بلکہ ہدایت کاری کے شعبے سے اپنے کریئرکی شروعات کر رہے ہیں۔آرہان خان فلم کے ہدایتکار پربھودیوا کیساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرینگے۔
 

شیئر: