”ٹوٹل دھمال“ کا ڈائیلاگ پرومو
نئی بالی وڈ فلم ٹوٹل دھمال کا پرومو جاری کردیاگیا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق پرومو وڈیو میں فلم کی کاسٹ کے مکالمے پیش کئے گئے ہیں کامیڈی اور سسپنس سے بھری اس فلم میں اجے دیوگن رتیش دیشمکھ اور ارشد وارثی، جاوید جعفری ایک بار پھر اسی انداز سے ہنسی بکھیرنے آرہے ہیں۔ فلم میں انیل کپور اور مادھوری دکشت پہلی بار فلم کا حصہ بنے ہیں، یہ فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی۔