راجیو گاندھی قتل کیس: 2قیدیوں کی جیل میں بھوک ہڑتال
مدراس۔۔۔ راجیو گاندھی قتل کیس میں سزایافتہ جیل میں قید 2مجرموں کو معاف کرنے کی درخواست مدراس ہائیکورٹ میںدائر کردی گئی۔ درخواست میں ریاستی حکومت کو اس سلسلے میں ہدایت دینے کی اپیل کی گئی ۔پدما نے درخواست میں عدالت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ قتل کے اصل مجرم نلنی اور اس کے شوہر موروگن نے سینٹرل جیل میں بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے جس سے ان کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی ہے۔درخواست کنندہ نے حلف نامے میں تحریر کیا کہ ریاستی کابینہ نے چندماہ قبل سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے1991میں قتل کئے جانے کے واقعہ میں سزا یافتہ تمام ساتوں مجرموں کی رہائی کا فیصلہ کیا تھا۔اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی سفارش گورنر کے پاس پڑی ہوئی ہے۔گورنر سے اپنی رہائی کیلئے اصرار کرتے ہوئے گوروگن نے 5فروری سے جیل میں ہڑتال شروع کی جس کے بعد اس کی بیوی نلنی بھی ہڑتال میں شامل ہوگئی۔