رائے بریلی۔۔۔ اترپردیش میں رائے بریلی کے بچھراواں علاقہ میں کار اور ٹرک کی ٹکر میں ایک خاندان کے5 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ لکھنؤپریاگ راج شاہراہ پر صبح تقریبا ساڑھے چاربجے حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک شادی کی تقریب سے واپس آنے والے خاندان کی کار کندن گنج کے پاس کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی ۔ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار کے پرخچے اڑگئے ۔ ہلاک شدگان کانپور کے رہنے والے تھے ۔انکی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے ۔