Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلوامہ حملہ، تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

  اسلام آباد ...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پلوامہ حملے کی تحقیقات میں ہند کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہند ماضی میں بھی بغیر تحقیق کے الزام تراشی کرتا رہا ہے۔بے بنیاد الزام تراشیوں سے نا ماضی میں کچھ حاصل ہوا نہ مستقبل میں حاصل ہو گا۔امریکی میڈیا کو انٹرویومیں وزیر خارجہ نے کہاکہ پلوامہ میں جانی نقصان پر صدمہ ہوا۔یہ افسوسناک واقعہ جس میں جانیں ضائع ہوئیں لوگ زخمی ہوئے یہ ہمارا ایجنڈا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس واقعہ کے بعد ہندوستان نے بغیر تحقیق کے ردعمل دیا۔ہند ماضی میں بھی بغیر تحقیق کے الزام تراشی کرتا رہا ہے۔ اگر ہندوستان کے پاس ثبوت ہے تو پیش کرے، پاکستان تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی ہند کی خام خیالی ہے۔ نئی دہلی اس میں ماضی میں بھی ناکام ہوا ہے اور مستقبل میں بھی ناکامی کا سامنا کرے گا۔ ہند کو خود دیکھنا چاہیے کہ کشمیر میں عوام کے احتجاج کی وجوہ کیا ہیں؟۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہزاروں کی تعداد میں خواتین کو وادی میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ ہندوستان اپنی پالیسی اور رو ئیے سے کشمیر کو کھو رہا ہے۔

شیئر: