Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل عمر ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

مکہ مکرمہ: جبل عمر کے ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل نایف الشریف نے بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع صبح11بجکر41منٹ پر ہوئی۔ شہری دفاع کی متعدد ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ تعمیرات کے بعد بچ جانے والے سامان کے اسٹور میں ہوئی تھی۔ اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
 
 

شیئر: