Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، پوسٹر پر کالک انڈیل دی گئی

چنڈی گڑھ۔۔۔کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دہشتگردانہ حملہ کے بعدسدھو کی جانب سے دیئے گئے بیان کیخلاف لوگوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ان کے پوسٹر پر کالک انڈیل دی ۔سدھو نے کہا تھا کہ چند لوگوں کی غلطیوں کی وجہ سے پورے ملک یا کسی ایک شخص کو قصور وار قرارنہیں دیا جاسکتا۔اسی دن سے ان کیخلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے اسمبلی کے اجلاس میں پڑوسی ملک کو ہدف تنقید بنایا۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران سدھو کے بیان پر بھی بحث ہوئی۔اس دوران ایک وزیر نے بتایا کہ سدھو جب اپنے حلقہ انتخاب آئیں گے تو بی جے پی کارکنان نے ان کیخلاف جم کرمظاہرہ کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔واضح ہو کہ سدھو پہلے بھی اسمبلی کی میٹنگ سے غیر حاضر رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -جھارکھنڈ: وزیر اعظم مودی نے3میڈیکل کالج اور 4اسپتالوں کا افتتاح و سنگ بنیادرکھا

شیئر: