ایلوویرا کو اس کے بے پناہ قدرتی فوائد کی وجہ سے جانا جاتا ہے جو جلد پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ ایلوویرا اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کا حامل ہے اور ساتھ ساتھ جلد کے لیے قد رتی موسچرائزر کا کام بھی کرتا ہے ۔ یہ جلد کے خلیات کی ٹوٹ پھوٹ کو کنٹرول کرکے ان کی مرمت میں بھی مدد دیتا ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ جلد کو صحت ، غذائیت اور نمی فراہم کرکے جلد کی سیاہی اور غیرمعمولی پگمینٹیشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔
اگر آپ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے پریشان ہیں تو ایلوویرا جیل اس مشکل میں آپ کی مدد کرسکتا ہے ۔ ویسے تو ایلو ویرا جیل بہت سے برانڈز میں دستیاب ہے تاہم بہتر یہ ہے کہ آپ فریش ایلوویرا جیل کا انتخاب کریں جو براہ راست ایلوویرا کے پتوں سے حاصل کیا گیا ہو ۔ اس کا طریہ کار یہ ہے کہ ایلوویرا کے پتوں میں سے فریش ایلوویرا پلپ نکال کر جمع کرلیں ۔ آنکھوں کے نیچے والی جلد کو اچھی طرح صاف کریں اور اس پر فریش ایلوویرا پلپ لگالیں ۔ دو انگلیوں کی مدد سے نرمی سے مساج کریں اور پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔ اب اس پلپ کو گیلے کاٹن بال سے صاف کردیں ۔ ایک مرتبہ دن کے اوقات میں اور ایک مرتبہ رات کو سونے سے پہلے یہ عمل لازمی دہرائیں ۔ بہت جلد آپ کو ڈارک سرکلز سے نجات مل جائے گی ۔