Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکنو کیمون آئی ایس 2 ایکس اور آئی ایس 2 اسمارٹ فون لانچ‎

ٹیکنو موبائل کی جانب سے کیمون آئی ایس ٹو ایکس اور آئی ایس ٹو اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ دونوں سمارٹ فون میں 5.5 انچ ڈسپلے ،اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور کواڈ کور میڈیا ٹیک ہیلیو اے 22 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فونز کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 13 میگا پکسل کا پرائمری سنسر اور وی جی اے سنسر شامل ہیں۔ فرنٹ پر سافٹ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے ۔ آئی ایس ٹو میں 2 جی بی ریم اور آئی ایس ٹو ایکس میں 3 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ دونوں سمارٹ فون میں 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جس سے میموری کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ فونز کی بیٹری 3050 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ آئی ایس ٹو کی قیمت 6999 ہندوستانی روپے اور آئی ایس ٹو ایکس کی قیمت 7599 ہندوستانی روپے ہے ۔اسمارٹ فونز کو سنہرے ، کالے اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔
 

شیئر: