Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلیکسی ٹیب ایکٹیو ٹو متعارف‎

سامسنگ کمپنی کی جانب سے گلیکسی ٹیب ایکٹیو ٹو متعارف کرا دیا گیا ہے۔یہ ایک ملٹری گریڈ رگڈ ٹیبلٹ ہے۔ڈیوائس میں ٹچ سپورٹ ، ایس پین اور پوگو پن کنکٹر بھی دیا گیا ہے ۔ حساس معلومات کے تحفظ کے لیے بائیومیٹرک آئیڈنٹیفکیشن کو بھی ٹیبلٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ڈیوائس واٹر اور ڈسٹ پروف بھی ہے اور یہ ڈیڑھ میٹر گہرے پانی میں آدھے گھنٹے تک کام کر سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ شدید موسمی حالات اور درجہ حرارت کو بھی برداشت کر سکتا ہے ۔ فیس ریکوگنیشن فیچر کو ٹیبلٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔یہ ٹیب اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے اور اس میں 8 انچ ڈسپلے اور گوریلا گلاس پروٹیکشن دی گئی ہے۔ ڈیوائس میں اوکٹا کور ایکسینوس پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ ٹیب کی پشت پر 8 میگا پکسل اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے ۔ ٹیبلٹ کی بیٹری 4450 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ڈیوائس کی قیمت 50990 ہندوستانی روپے ہے اور اسے مارچ کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا ۔
 

شیئر: