Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے کا ٹائراڑان بھرنے کے فوری بعد گر گیا

 اونٹاریو۔۔۔ ممتاز سیلیبریٹی شخصیات جینفر اینسٹن اور کورٹنی کاکس نے اپنی سالگرہ منانے کیلئے ایک پرائیویٹ جیٹ طیارہ بک کیا اور اسی طیارے میں وہ میکسیکو جانے لگے مگر اڑان بھرنے کے فوری بعد طیارے کا ایک ٹائر کھل کر نیچے گر گیا جس کی وجہ سے طیارے کو واپس کیلیفورنیا کا رخ کرنا پڑا۔ اور وہاں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ خیر گزری کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ جیٹ طیارہ فراہم کرنے والی کمپنی کا کہناہے کہ طیارے پر 12مسافر سوار تھے اور یہ تمام خواتین تھیں۔طیارہ گلف اسٹریم ایرو اسپیس VIقسم کا تھا۔ طیارے کے سارے مسافر جینفر اور کورنٹی کے حلقہ احباب سے تعلق رکھتے تھے اونٹاریو ایئرپورٹ پر بعد میں یہ طیارہ اترا اس کے بعد بھی کسی ٹیکنیکل خرابی کے باعث دونوں کو ڈھائی گھنٹے تک طیارے میں ہی پھنسے رہنا پڑا۔ اینسٹن 11فروری کو 50سال کی ہوگئیں ۔
 
 
 
 
 

شیئر: