Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن کم کرنے میں مدد دینے والی اہم غذائیں

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور پیٹ اور کمر کے اطراف اضافی چربی سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو یقیناً آپ میٹابولزم اور وزن کے درمیان کے لنک کو سمجھتے ہوں گے۔ کامیابی کے ساتھ وزن کم کرنے کا راز میٹابولزم میں پنہاں ہے۔ ہائی میٹابولک ریٹ تیزی سے زیادہ کیلوریز کو برن کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح جہاں وزن میں واضح کمی آتی ہے وہیں انرجی لیول میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ایسی بہت سی غذائیں اور مشروبات موجود ہیں جو میٹابولک ریٹ میں اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان غذاوں کے استعمال سے بغیر ورزش اور پرہیز کے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ 
کمپلیکس کاربوہائیڈریٹ میٹابولک ریٹ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنی خوراک میں سے اسٹارچ جیسا کہ سفید پاستا ، چاول اور نوڈلز کو کمپلیکس کاربوہائیڈریٹ جیسے کے جوار ، باجرہ ، سیاہ گندم ، براون چاول ، سرخ چاول سے بدل دیں۔ اس طرح خون میں شوگر کی مقدار زیادہ رہے گی اور جسم انسولین اور گلوکوز کی زیادہ مقدار کے سبب چکنائی کو اسٹور نہیں کرے گا۔ اپنی روز مرہ کی خوراک میں اس قسم کے اناج کو ضرور شامل کریں یہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ کیلشیم اور آئرن کی فراہمی کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ 
پروٹین کا زیادہ استعمال بھی میٹابولزم کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خوراک میں زیادہ پروٹین لینا جسم میں کاربوہائیڈریٹ کی کھپت کو کم کردیتا ہے۔ پروٹین کے زیادہ استعمال سے پیٹ بھرا بھرا محسوس ہوتا ہے اور مسلز میں کسی قسم کی کمی ہوئے بغیر میٹابولک ریٹ کو تیز کردیتا ہے۔ انڈے ، گوشت ، مچھلی ، دہی ، ڈیری پراڈکٹس اور پنیر وغیرہ پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ 
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ قدرتی طور پر تھرمو جینک ہیں اور میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں تیزی سے فیٹ برن ہوتے ہیں اور خون کی روانی کو بہتر بناکر اور انفلامیشن میں کمی لاکر صحت میں بہتری کا سبب بنتے ہیں۔ مچھلیوں میں اومیگا تھری کے اہم ذرائع پدوا ، سرمئی اور راوس مچھلی ہے جبکہ پودوں میں السی ، بادام ، اخروٹ اور تخم بالنگا کے بیج اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے اہم ذرائع ہیں۔ 
اضافی چربی پگھلانے کا ایک اہم ذریعہ پانی پینا بھی ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ جسم میں پانی کی کمی کی صورت میں وزن میں کمی یا مسلز میں بڑھوتری قطعی ناممکن ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر پانی کی مقدار ہر فرد کے لئے اس کے حالات ، سرگرمیاں اور موسم کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ البتہ 19 سے 30 سال کے درمیان کی عمر کے افراد کے لئے 2.7 لیٹرز لے کر تقریباً 3.7 لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے پھل اور سبزیاں جن میں پانی کی زیادہ مقدار شامل ہوتی ہے ، یہ بھی جسم میں پانی کی کمی دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
 

شیئر: