Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھٹنوں میں درد وٹامن ڈی کی کمی کی علامت ہے

وٹامن ڈی کی کمی کے اثرات تھکن ، درد اور بہت زیادہ نیند آنے کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔ ایک اور صورت جس میں آپ کو اپنی خوراک میں فوری طور پر وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں شامل کرنے کی ضرورت ہے وہ گھٹنوں کی تکلیف ہے۔ وٹامن ڈی جسم کی مجموعی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ یہ مسلز ، ہڈیوں اور دانتوں کو صحت فراہم کرتا ہے اور جسم میں کیلشیم اور فاسٹفیٹ کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی بہت سی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے جن میں اوسٹیو ملیشیا اور ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ شامل ہے۔ گھٹنوں میں درد وٹامن ڈی کی کمی کے سبب ہوتا ہے۔ وہ افراد جو سورج کی دھوپ سے مطلوبہ مقدار میں وٹامن ڈی حاصل نہیں کر پاتے وہ جوڑوں کے درد کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گھٹنوں یا کمر میں شدید تکلیف محسوس کر رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو فوری طور پر وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں لینے کی ضرورت ہے۔ وٹامن ڈی ہڈیوں میں کیلشیم کے جذب ہونے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے اس طرح ہڈیوں اور مسلز کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کا ماننا یہ ہے کہ وٹامن ڈی ہڈیوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لئے تو اہم ہے ہی ، ساتھ ساتھ رئیومیٹائیڈ آرتھرائیٹس اور استھما جیسے مسائل سے محفوظ رکھنے کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔ اگر آپ دن کے اوقات میں بار بارنیند اور اونگھ کا شکار ہوتے ہیں تو یہ بھی وٹامن ڈی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ بہت زیادہ تھکن بھی مسلز کی کمزوری کی وجہ سے ہوتی ہے جسے وٹامن ڈی کی کمی سے جوڑا جا سکتا ہے۔ لیکن آپ ان تمام اثرات کو وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں لے کر ختم کر سکتے ہیں۔ وٹامن ڈی فراہم کرنے والی غذاو¿ں میں مچھلی ، انڈے ، مشروم ، مالٹے کا جوس ، ڈیری پراڈکٹس ، پنیر اور گائے کی کلیجی وغیرہ شامل ہیں۔ صبح کی دھوپ لینا بھی جسم میں وٹامن ڈی تھری کی کمی کو پورا کرنے کا ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ کمی سپلیمنٹس کے ذریعے بھی پوری کی جاسکتی ہے۔
 
 

شیئر: