Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آفرین،نفیس انسان ، پائل چوہدری تنک مزاج ہیں،پائل خان

اداکارہ پائل خان نے کہا ہے کہ آفرین پری ایک بڑی اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک نفیس انسان بھی ہیں۔ میں نے جب شروع میں انکے ساتھ کام کیا تو انہوں نے میری بھرپور حوصلہ افزائی کی جس کو کبھی میں فراموش نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جیلسی ایک عام بیماری ہے مگر آفرین پری ایک خوش اخلاق اور اعلیٰ کردار کی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو سینئر اداکار اپنے جونےئرز کی رہنمائی کرتے ہیں، میں ان کو بڑا اداکار ہونے کے ساتھ بڑا نسان بھی تصو ر کرتی ہوں اور آفرین پری میں یہ ساری خوبیاں موجود ہیں۔اداکارہ پائل خان نے کہا کہ خاص طور پر پائل چوہدری کے بارے میں کہوں گی کہ وہ انتہائی تنک مزاج اداکارہ ہیں۔ وہ خود کو بڑی اسٹار سمجھتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کہ میری مقبولیت اور شہرت پائل چوہدری سے بھی زیادہ ہے ۔
 
 

شیئر: