Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زندگی کا کوئی دن ضائع نہیں کرتا ،قوی خان

 
سینیئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میرے ذاتی خیال میں اداکار کو اپنے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دینی چاہئے۔ اصل فنکار وہی ہے جس کا کردار نبھانے میں حقیقت کا گمان ہو ، کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا بلکہ ہر روز نیا سیکھنا چاہئے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلز میں کام کیا اور میرے مداحوں نے میری بھرپور پذیرائی بھی کی ۔ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتا ہوں۔ میرا کردار عوامی حلقوں میں پسند کیا جاتا ہے ۔ قوی خان نے کہا کہ کوئی اداکار مکمل نہیں ہوتا کیونکہ فن سمندر کی طرح لا محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی کا کوئی دن ضائع نہیں کرتا اور ہرروز کسی نہ کسی سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتا ہوں۔ 
 

شیئر: