Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منفرد ہیئر اسٹائل:ماڈل جی جی حدیدخبروں میں

امریکی ماڈل جی جی حدید یوں تو اپنے اسٹائل اور فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیںتاہم اس مرتبہ وہ اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔فلسطینی النسل جی جی حدید حال ہی میں لندن فیشن ویک میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اسٹریٹ اسٹائل کے ملبوسات پیش کئے۔24 سالہ ماڈل نے لندن فیشن ویک میں کیٹ واک کی مختصر وڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے پہلی بار فیشن ہاو¿س ’بربرے‘ کی مصنوعات پیش کیںتاہم جی جی حدید کی جانب سے لندن فیشن ویک میں کیٹ واک کے بجائے ان کے ہیئر اسٹائل پر بحث ہونے لگی۔صارفین نے ان کے ہیئر اسٹائل کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ اس انداز میں کم سن نظر آ رہی ہیں۔خیال رہے کہ جی جی حدید کی بڑی بہن معروف ماڈل بیلا حدید ہیں، جبکہ ان کے بھائی انور حدید بھی ماڈلنگ کرتے ہیں۔حدید بہنوں کا شمار دنیا کی سپر اسٹار ماڈلز میں ہوتا ہے۔
 

شیئر: