Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل:سنسنی خیز میچ کے بعد لاہور قلندرز کی تاریخی فتح

شارجہ:پاکستان سپر لیگ 4 کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے شاندار فتح حاصل کرلی۔ ڈیولیئرز اور ڈیوڈ وائز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈیولیئرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز نے خوبصورت اسٹروک پلے کے ساتھ200رنز بنائے۔لاہور قلندرز نے 4وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنا کر نہ صرف میچ جیت لیا بلکہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بھی بنا لیا ہے۔ ملتان سلطانز کے اوپنرز عمر صدیق اور جیمس ونس نے 135 رنز کا شاندار آغاز دیا۔جیمس ونس 41 گیندوں پر 84رنز کی تیز ترین اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ شعیب ملک 10رنز بناسکے ۔ عمر صدیق نے بھی نصف سنچری بنائی، 53رنز پر شاہین آفریدی نے انہیں آوٹ کردیا۔ لاہور قلندر کے لامی چھانے  46 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرکے کامیاب بولر رہے۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے اوپنرز فخرزمان اور سہیل اختر نے 35رنز کا آغاز دیا، سہیل اختر 10 رنز بناکرآوٹ ہوگئے ۔فخرزمان 3چھکے اور 7چوکے لگاتے ہوئے 35 گیندوں پر 63 رنز کی خوبصورت اننگز کھیل کر جنید خان کی گیند پراونچا شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آوٹ ہو گئے۔ پی ایس ایل میں اپناپہلا میچ کھیلنے والے سلمان بٹ 17 رنز ہی بناسکے۔ڈیولیئرز نے 29 گیندوں پر 3 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 رنز بنائے، ڈیولیئرز کو ذمہ دارانہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ وائز 20 گیندوں پر 5 چھکوں کے ساتھ45 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ میچ لاہور قلندرز کے ہاتھ سے نکل گیا لیکن جارح مزاج بیٹسمین ڈیولیئرز اور وائز نے برق رفتاری سے 45 گیندوں پر 98 رنزبنائے۔وائز نے آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی ۔جنید خان نے 39 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔میچ ختم ہونے کے فورا بعد لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے سجدہ شکر ادا کیا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں
 

شیئر: