پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مسلسل تیسری فتح
جمعرات 21 فروری 2019 3:00
شارجہ:پاکستان سپر لیگ4کے آ ٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹس کے 61 اور روسوو کے 67 ناٹ آوٹ رنز کی بدولت18.3 اوورز میں 2 وکٹوں پر ہدف حاصل کرکے ملتان سلطانز کو 8وکٹوں سے شکست دیدی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی طرف سے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنر احسن علی 9 رنز بناکر محمد عرفان کا شکار ہو گئے۔ شین واٹسن نے ریلی روسوو کے ساتھ 56 رنز کی شراکت قائم کی،شین واٹس نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 160 رنز بنائے، کپتان شعیب ملک نے 53 اور جیمس ونسے نے 28 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔شعیب ملک نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے اور چوتھی وکٹ پر 73 رنز کی شراکت قائم۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کےلئےاچھی دکھائی دے رہی، ہدف کا تعاقب آسان ہوگا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز د پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں