مکہ مکرمہ ۔۔۔ امریکی عرب تعلقات قومی کونسل نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو امن بین المذاہب ایوارڈ پیش کردیا۔ یہ ایوارڈ مذاہب کے پیرو کارو ںکے درمیان اور پیار و محبت کے رشتے استوار کرنے سے متعلق ان کی مساعی جمیلہ کے اعتراف میں پیش کیا گیا ہے۔ ایوارڈ کونسل کے چیئرمین جان ٹیوک انتھونی نے واشنگٹن میں منعقدہ خصوصی تقریب میں ڈاکٹر العیسیٰ کے حوالے کیا۔ العیسیٰ نے انتہا پسندانہ نظریات کے انسداد اوراعتدال و میانہ روی کے فروغ کا باقاعدہ مشن چلایا تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے روا داری ، پر امن بقائے باہم اور مختلف تہذیبو ں سے تعلق رکھنے والوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کےلئے متعدد اقدامات کئے تھے۔ انہوں نے کثیر مذہبی تہذیبی اور نسلی ممالک میں اس حوالے سے متعدد پروگرام کئے جنہیں علاقائی اور بین الاقوامی سطحوں پر پسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا۔ اسلام کی روشن تصویر پیش کرنے پر انہیں دنیا بھر کے اسلام پسندوں نے بھی سلام تعظیم پیش کیا۔