Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول کا سابق طالب علم جڑواں بھائیوں کے قتل میں ملوث

ایکسٹر۔۔۔۔پبلک اسکول کا سابق طالب علم الیگزینڈر لیوس رینول جس کی عمر اب 27سال ہے 80اور 84سال کے دو جڑواں بھائیوں کے قتل میں ملوث ہونے کی وجہ سے مقامی عدالت میں پیش ہوا۔ استغاثہ کاکہناہے کہ یہ دونوں بھائی اپنے گھروںمیں 24گھنٹے کے دوران مردہ پائے گئے تھے۔ 27سالہ الیگزینڈر جو اچھا گھڑ سوار بھی ہے اور پولو کھیلتا ہے۔ ایکسٹر کے رہنے والے 80سالہ انتھونی پین نامی شخص کے قتل میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ملزم کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ وہ آئے دن اپنی جگہیں بدلتا رہتا تھا۔ ایکسٹر کی ڈیون عدالت کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس پر جن 3افراد کے قتل کا الزام ہے وہ سب 10تا 12فروری کے دوران قتل کئے گئے تھے۔ 15منٹ کی پیشی کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ امکان ہے کہ چند دن بعد اسے دوبارہ پیش کیا جائیگا۔
 

شیئر: