کیا شام کی ورزش کے فوائد ہیں؟
لندن ۔۔۔ ماہرین کا کہناہے کہ ورزش کیلئے صبح کا وقت بہترین ہے مگر گھریلو کام کا ج اور دفتری مصروفیت کے باعث ورزش کےلئے اکثر اوقات ہمیں صبح سویرے وقت نہیں ملتا اسلئے بہت سے لوگ شام یا رات کے اوقات میں ورزش کرتے نظر آتے ہیں۔کیا یہ درست ہے؟ آسٹریلیا کی چارلس اسٹیورٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ آدھے گھنٹے کی ورزش سے نیند متاثر نہیں ہوتی بلکہ اس سے بھوک پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے اور جسمانی وزن کم ہوتا ہے۔ تحقیق کے دوران دن بھر میں مختلف اوقات میں ورزش کے اثرات کا جائزہ 11 درمیانی عمر کے افراد پر لیا گیا۔انہیں3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ تینوں گروپس میں شامل افراد کو 30 منٹ کی ایک جیسی ورزش، جیسے سائیکلنگ کرنے کی ہدایت کی گئی اور پھر ان سے رات کو نیند کے معیار کے بارے میں پوچھا گیا۔ ان کے خون کے نمونے بھی ورزش سے پہلے اور بعد میں لئے گئے تاکہ معلوم ہو کہ شام کو ورزش کرنے سے نیند متاثر تو نہیں ہوتی بلکہ یہ بھوک بڑھانے والے ہارمون ”گرلین “پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے میں شائع کئے گئے ہیں۔