Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کو 20ارب ریال کا نقصان

سارے اشاریے منفی ، کاروباری مالیت17.1فیصد کمی کے بعد 9.9ارب ریال تک گر گئی
غیاث الدین ۔ جدہ
بین الاقوامی منڈیو ں میں خام تیل کی قیمت 5.5فیصد اضافے کے بعد 56.92ریال کی طرف جاتے ہوئے دیکھی گئی۔ خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باوجود سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 78.80پوائنٹس کی کمی کے بعد 8547.48پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ گزشتہ ہفتے سارے اشاریے منفی زون پر بند ہوئے۔ پرائس انڈیکس میں 0.91فیصد کمی رہی۔ سودوں اور حجم میں بالترتیب 10فیصد اور 8فیصد کی کمی نوٹ کی گئی جبکہ کاروباری مالیت 17.1 فیصد کمی کے بعد 9.9ارب ریال تک گر گئی۔ قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کو 20ارب ریال کا نقصان ہوا۔ اگر ہم انفرادی کمپنیوں کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوگا کہ قیمتوں میں اضافے کے لحاظ سے میفک رائٹ سرفہرست رہی۔ جس کی قیمت 12.47فیصد اضافے کے بعد8.66ریال پر بند ہوئی جبکہ سعودی کیبل کمپنی کی قیمت 8.40فیصد فروغ کے بعد 48.40ریال تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ نیشنل میڈیکل کیئر کی پرائس 7.56فیصد اضافے کے بعد 47.56ریال پر بند ہوئی۔ قیمتوں میں کمی کے لحاظ سے الخدیری سب سے ٹاپ پر رہی جسکی قدر 16.55فیصد کمی کے بعد 4.74ریال پر بند ہوئی۔ امانیت کی قیمت 10.15فیصد انحطاط کے بعد 6.11ریال تک گر گئی۔ امانہ انشورنس کی پرائس 7..57فیصد انحطاط کے بعد 15.88ریال تک گر گئی۔ الراجحی بینک اور سابک جن میں سب سے زیادہ خرید و فروخت کی گئی انکی قیمتیں بالترتیب 0.59فیصداور 0.48فیصد کمی کے بعد 100.80ریال اور 123.40ریال پر بند ہوئی۔ سعودی کیان کی قیمت 0.73فیصد انحطاط کے بعد 13.66ریال پر بند ہوئی۔ السریع گروپ کی قیمت 6.29فیصد کمی کے بعد 13.10ریال تک گر گئی۔ گزشتہ ہفتے جدویٰ رائٹ نے 2.8فیصد کیش ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ہی اس کی قیمت 1.95فیصد اضافے کے بعد 7.83ریال پر بند ہوئی۔
 

شیئر: