Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان اور چینی صدر میں مذاکرات، کئی معاہدے

بیجنگ۔۔۔ ولیعہدنائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی صدر نے جمعہ کو بیجنگ میں مذاکرات کئے۔انکی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان زبردست فوجی و پٹرول اور اقتصادی تعاون کے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔عظیم الشان عوامی ہال میں سرکاری استقبال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے ون ٹو ون ملاقات کی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے چینی صدر کو خیر سگالی کا پیغام پیش کیا۔ چینی صدر نے انہیں شاہ سلمان کیلئے خیر سگالی کا جوابی پیغام حوالے کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے سعودی عرب اور چین نے اسٹراٹیجک تعلقات کا جائزہ لیا۔ مختلف شعبوں میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے طور طریقو ںاور انہیں فروغ دینے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے اور عالمی حالات حاضرہ کا جائزہ لیا گیا۔ مسائل کے حل کیلئے صرف کی جانے والی کوششوں کا ذکر بھی آیا۔ ولی عہد نے اس موقع پر کہا کہ سعودی چینی رابطہ کمیٹی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے موثر کردارادا کررہی ہے۔ 2018ءکے دوران تجارتی لین دین میں 32فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ کونسل دونوں ملکوں کے درمیان مزید مواقع پیدا کرسکتی ہے۔ مستقبل میں بہت سارے مواقع مہیا ہونگے۔ ولی عہد نے کہا کہ جزیرہ عرب چینی صدر کے شاہراہ ریشم کا بنیادی حصہ ہے۔ چین کے اسٹراٹیجک رجحانات اور شاہراہ ریشم کا پروگرام بڑی حد تک سعودی وژن 2030سے ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کو درپیش تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا جائیگا اور مطلوبہ اہداف پورے کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات بڑے گہرے ا بھی ہیں اور پرانے بھی۔ چینی صدر نے کہا کہ سعودی عرب اور چین کی ہمہ جہتی اسٹراٹیجک شراکت مزید بہتر ہوگی۔ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر حالیہ برسوں کے دوران مکمل یکجہتی کا اہتمام کیا گیا۔ سعودی ولی عہد نے اس حوالے سے اہم کردارادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ولی عہد کی بدولت دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ چینی صدر نے اس امر پر زور دیا کہ اسٹراٹیجک تعلقا ت اور دوستی کے نئے افق کھولنے کیلئے چین مملکت کے ساتھ مل جل کر مزید جدوجہد کریگا۔ انہوں نے چینی سعودی اعلی سطحی مشترکہ کمیٹی کی تشکیل اور اسکے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
 
 

شیئر: