آرسنل اور چیلسی کلب پوروپا لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
لندن: پریمیئر لیگ اور چیمپیئنز لیگ میں ناکامیوں کا شکار انگلش کلب چیلسی سویڈش کلب مالمو کو دوسرے مرحلے کے میچ میں 0-3سے شکست دے کر1-5کی مجموعی برتری کے ساتھ یوروپا لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا جبکہ آرسنل نے بیلاروس کے کلب بی اے ٹی ای بوریسوو 0-3اور مجموعی طور 1-3سے ہرا کر کوارٹر فائنل کوالیفائی کر لیا ۔مالمو کے خلاف میچ چیلسی کی جانب سے اولیور جیراڈ، روز بارکلے اور ہڈسن اوڈی نے گول کئے ۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا جبکہ جیراڈ نے دوسرے ہاف میں چیلسی کو برتری دلائی ۔اس کے بعد روز او ہڈسن نے اسے مزید مستحکم کرتے ہوئے ٹیم کے لئے کوارٹر فائنل کھیلنا یقینی بنا دیا ۔ دوسری جانب لیگ کے آخری پری کوارٹر فائنل کا اسکور بھی0-3رہا جس میں انگلش کلب آرسنل نے بیلاروس کے کلب کو آسانی سے شکست دی۔ بیلاروسی کلب کے خلاف پہلا گول خود اس کے اپنے کھلاڑی کی غلطی سے ہوا ۔چوتھے ہی منٹ میں حاصل ہونے والی اس برتری کو شکور مصطفائی نے پہلے ہاف کے خاتمے سے قبل دگنا کردیا ۔ میچ کا تیسرا اور آخری گول 60منٹ میں متبادل کھلاڑی سقراط نے کیا۔ پہلے مرحلے کے میچ میں آرسنل کو ایک صفر سے اپ سیٹ شکست ہوئی تھی لیکن اس میچ میں انگلش کلب مکمل برتری کے ساتھ جیتنے میں کامیاب رہا۔کوارٹر فائنلز کے دوران چیلسی کا مقابلہ یوکرینی کلب ڈائنیمو کیف اور آرسنل کا فرانسیسی کلب رینیس سے ہوگا ۔ کوارٹر فائنلز کا پہلا مرحلہ آئندہ 14مارچ سے شروع ہو گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں