Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو 0-2سے شکست دیدی

لندن: ایف اے کپ کے پری کوارٹر فائنل میں  اینڈر ہریرا اور پال پوگبا کے گولوںکی  مدد سے مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ۔ انگلش کلب چیلسی کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایک  اور شکست سے چیلسی کے کوچ و  منیجر ماریزو کا مستقبل  مزید خطرات سے دوچار ہو گیا ۔ میچ کے 31ویں منٹ میں  اینڈر ہریرا نے گول کرکے مانچسٹر یونائیٹڈ کو برتری دلائی جبکہ میچ کا  دوسرا گول پہلے ہاف کے آخری منٹ میں پال پوگبا نے اسکور کیا۔  دوسرے ہاف میں کوئی گول نہیں ہو سکا ۔ چیلسی کے کھلاڑیوں کو مواقع ملے لیکن ایسا محسوس ہو رہا تھاکہ کوچ کے ساتھ ساتھ کھلاڑی بھی  دباو کا   شکار ہو چکے ہیں۔  دوسری جانب کلب کے شائقین نے کوچ کی برطرفی کا کھلم کھلا  مطالبہ شروع کر دیا۔ کوارٹر فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ  وولوز کے ساتھ ہوگا  جبکہ چیلسی نے اب کاراباو کپ کے فائنل میں سیزن کی سب سے کامیاب ٹیم مانچسٹر سٹی کا مقابلہ کرنا ہے ۔  یہ   فائنل ساری  ان کی ٹیم   اور حامیوں کیلئے ایک اور چیلنج ہوگا ۔ گزشتہ ہفتے  مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو 0-6کی  بدترین شکست سے  دوچار کیا تھا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں  اور تجزیئے پڑھنے کیلئے  واٹس ایپ گروپ "اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: