Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام: زہریلی شراب پینے سے 93افراد ہلاک،100کی حالت نازک

گوہاٹی۔آسام کے ضلع گوہاٹی میں واقع چائے کے باغات میں زہریلی شراب پینے کے بعد ابتک تقریباً93افرادہلاک ہوگئے ان میں متعدد خواتین شامل ہیں۔ضلع گول گھاٹ کے مختلف اسپتالوں میں 100سے زائد افراد داخل کئے گئے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتالوں میں زیر علاج بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔اطلاع کے مطابق چائے کاشت کرنیوالے مرکز’’ سالیمیرا  ‘‘میں کام کرنیوالے 250سے زائد افرادکی  شراب پینے سے حالت بگڑ گئی تھی۔ پولیس نے اس سلسلے میں 2افراد کو گرفتار کرلیا۔آسام کے وزیر اعلیٰ سروانند سونووال نے ایڈیشنل کمشنر جولی سونو وال کو  واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ضلع کے 2آبکاری افسروں کو معطل کردیا ۔سونوال نے ریاست کے وزیر توانائی تپن کمار گگوئی ، رکن پارلیمنٹ کاماکھیا پرسادتاسا اور رکن اسمبلی مرنال سوکیا کو جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت دی۔کانگریس کے رکن اسمبلی روپ جیوتی کرمی نے وزیر آبکاری کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرنیوالوں کے لواحقین کو فوری مناسب امداد دینے کی اپیل کی۔

شیئر: