حارث روف پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
شارجہ: لاہور قلندر ز کے فاسٹ بولر حارث روف پر پاکستان سپر لیگ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران لاہور قلندر زکے فاسٹ بولر حارث روف نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر ملتان سلطانز کے ڈین کرسٹیان کو رن آوٹ کرنے کے بعد ان کا مذاق اڑایا اور نازیبا اشارے کئے۔لاہور قلندرز کی دریافت راولپنڈی کے نوجوان بولر حارث روف پہلی بار پی ایس ایل میں شریک ہیں اس سے قبل انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنا تعارف کراتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک دکان پر کام کرتے ہیں اور 250روپے یومیہ کماتے ہیں، حارث روف کی خواہش ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے بعد انہیں دنیا کے تیز ترین بولر کے طور پر جانا جائے ۔ میچ ریفری روشن ماہناما نے حارث روف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے جرمانہ عائد کیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں