Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل میچز ٹکٹ :پہلے آئیے پہلے پائیے

لاہور:لاہور اور کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل میچوں کے ٹکٹوں کی باقاعدہ فروخت کل سے ایک ساتھ شروع ہوگی۔ نجی کورئیر کمپنی کی نامزد شاخوں سے ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت کا عمل صبح 8 بجے سے ہوگا ۔ ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹ مل سکیں گے۔ کراچی میں اس مقصد کیلئے 25 سینٹرز بنا دیئے گئے ہیں جبکہ لاہور میں 7 برانچز پر ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان، حیدرآباد، سیالکوٹ سمیت ملک کے دیگر تمام بڑے شہروں میں بھی شائقین پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر یہ ٹکٹ لے سکیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ان میچز کا آغاز 7 مارچ سے ہورہا ہے ۔یہ سلسلہ 17 مارچ کو شیڈول فائنل تک جاری رہے گا۔ قذاقی اسٹیڈیم لاہورمیں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو کھیلے جائیں گے ۔ ان میچوں کیلئے سب سے سستا ٹکٹ 500 روپے کا رکھا گیا ہے ۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: