ریاض۔۔۔ سرکاری ادارے جزوقتی ملازمین رکھ سکتے ہیں۔ وزارت سول سروس اس کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ وزارت سول سروس کے ترجمان سلطان الظاہر نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ جزو وقتی ملازمت یا جسے پارٹ ٹائم ملازمت کہا جاتا ہے طلبہ اور گھریلو خواتین کے لئے بہترین ذریعہ آمدنی ہے۔ حکومتی ادارے اپنی ضرورت کے مطابق پارٹ ٹائم ملازمین رکھ سکتے ہیں۔ اس قسم کی ملازمت کرنے والوں سے وہ ڈیوٹی مطلوبہ نہیں ہوگی جو فل ٹائم ملازم ہیں۔ پارٹ ٹائم ملازمت کرنے والوں کےساتھ لیبر قوانین کے مطابق معاملہ کیا جائے گا۔ ان کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ ہوگا ، انہیں عام ملازمین کی طرح مراعات بھی دی جائیں گی البتہ ان کی اور کل وقتی ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ہوگا۔