ضیوف الرحمن کی خدمت کیلئے چینی کمپنی کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
ریاض۔۔۔ وزارت حج و عمرہ نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن میں تعاون کیلئے چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ بیجنگ میں جمعہ کو اسٹراٹیجک تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ وزارت حج و عمرہ ضیوف الرحمن کو اسمارٹ فونز ایپلی کیشن، انٹرنیٹ اور کلوز ٹی وی سرکٹس کے ذریعے حج و عمرے سے متعلق ہدایات اور معلومات پیش کرنے کا اہتمام کریگی۔ وزارت کی ٹیم نے پبلک انویسٹمنٹ ادارے کے تعاون و اشتراک سے مذکورہ مفاہمتی یادداشت کا مسودہ تیار کیا تھا۔ چینی کمپنی عمرہ اسمارٹ وژن ، ڈیجیٹل تبدیلی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف امور انجام دے گی۔ اسکی بدولت حجاج ، معتمرین اور زائرین کے حوالے سے کارروائی کا دورانیہ مختصر ہوگا۔ انہیں ڈیجیٹل سروسز زیادہ بہتر شکل میں پیش کی جاسکیں گی۔