Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکاراحسن خان کیلئے انگلینڈ میں سرٹیفکیٹ اورشیلڈ

 اداکار احسن خان کو انگلینڈ میں خیر سگالی سفیر کے طور پر بہترین خدمات سرانجام دینے پر خصوصی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا ۔اس موقع پر بیرسٹر ریاض گل کی جانب سے احسن خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا جس میں لیڈر آف دی قونصل اسٹیو کورن ،میئر سمیہ چوہدری اور ممبر پارلیمنٹ سیما ملہوترا نے شرکت کی اور احسن خان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا ۔اس موقع پر احسن خان نے تقریب سے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو زرمبادلہ بھیج رہے ہیں اس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور جو کام آپ لوگ کررہے ہیں وہ انتہائی قابل تحسین ہے ۔اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ملک میں آکر محنت مزدوری کر کے اپنے اور اہل خانہ کی کفالت کرنا ایک بڑا فریضہ ہے ، اس ضمن میں جو پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں وہ ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔
 
 

شیئر: