زخمی حفیظ کے انگوٹھے کی سرجری ہو گئی
لاہور: پاکستان سپر لیگ میں زخمی ہونیوالے محمد حفیظ کے انگوٹھے کی سرجری ہو گئی۔ ڈاکٹروں نے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل 4کے پانچویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ محمد حفیظ بولنگ کراتے ہوئے اپنی ہی گیند پر فیلڈنگ کے دوران محمد حفیظ کے ہاتھ کا انگوٹھا ٹوٹ گیا تھا ۔ اب ان کے انگوٹھے کی سرجری ہو گئی ہے اور ڈاکٹروں نے آل راونڈر کو 4 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں