Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام سالانہ پروگرام کا انعقاد

غذا اور غذائیت کے حوالے  سے ڈاکٹروں ایک پینل نے حاضرین محفل کو آگاہ کیا ، فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والوں کو تعریفی اسناد دی گئیں
جاوید راہو۔۔ جدہ
    پاکستان ویلفیئر سوسائٹی  کے زیر اہتمام 13ویں سالانہ پروگرام منعقد کیا گیا۔  مہمان خصوصی ماجد میمن تھے جنہوں نے پاکستان قونصلیٹ کی نمائندگی کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد آصف نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم میاں محی الدین نے پیش کی۔ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی رکن اور کڈنی سنٹر کے بورڈ کے ممبر شریف زمان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔زینب فیصل شریف اور جنت فیصل شریف نے ملّی نغمہ پیش کیا۔ یونس عبدالستار اور انور انجم نے سوسائٹی کا تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ 13سال سے ہم میڈیکل کیمپ لگا رہے ہیں اور لوگوں کو طبی سہولیات کے علاوہ ادویات فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستان کے کڈنی سینٹر کے حوالے سے انہوں نے کہا یہ سنٹر اپنی مدد آپ کے تحت 2012 میں معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بنیادرکھی تھی جس پر تقریباً10 کڑور روپے کی لاگت آئی تھی۔ غذا، غذائیت اور بیماریوں کے حوالے  سے ڈاکٹروں ایک پینل نے حاضرین محفل کو آگاہی فراہم کی جس میںڈاکٹر امجد زبیر، ڈاکٹر رابعہ خاتون اور ڈاکٹر عطیہ وہاب نے شرکت کی ۔انہوں نے لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے سوالات کا صحیح جواب دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ محمد امانت اللہ نے ڈاکٹروں کے حوالے سے اپنا فکاھیہ مضمون پڑھ کر محفل میں مسکراہٹیں بکھیریں۔ سوسائٹی کی جانب سے لوگوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیںجنہوں نے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مہمان خصوصی ماجد میمن نے ادارے کی کاکردگی کو سراہا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے نئے صدر خالد ضیاء  نے حاضرین محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہماری کوششیں جاری رہیں گی ۔پروگرام میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر محبوب الحق نے ادا کئے۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان انٹر نیشنل اسکول الخبرمیں 52 ویں سالانہ تقسیم انعامات

شیئر: