کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کویتی پرچموں سے سج گیا
ریاض ۔۔۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض، کویت کے 58ویں قومی دن کے موقع پر کویت کے پرچموں سے سجا دیاگیا۔ایئرپورٹ حکام نے برادر ملک کویت کے ساتھ اخوت کے رشتوں کے بھرپور اظہار کیلئے متعدد پروگراموںکا اہتمام کیا۔استقبالیہ اور الوداعیہ ہالوں میں خیر مقدمی بینرز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ کویت آنے جانے والوںکو یادگاری تحائف اور گلدستے بھی پیش کئے جارہے ہیں۔