Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اترا کھنڈ:تیز رفتار کار کھائی میں جاگری،3افرادہلاک،7زخمی

کوٹ دوار۔۔۔  نجیب آباد قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار کار کھائی میں جاگری جس میں 3افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایاجہاں ایک خاتون اور 2مرد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔مرنیوالوں کی شناخت مہیشوری دیوی ، ونود سنگھ اور اروند سنگھ کے طور پر ہوئی جبکہ زخمیوں میں سورج ، دینیش راوت، نریش سنگھ ، یشونت سنگھ اور آنند سنگھ شامل ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
مزید پڑھیں:- -  --2019 ء کے انتخابات زندگی او رموت کا مسئلہ ہیں ، کیجریوال

شیئر: