Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فش پینی پاستاود چیز

اجزاء۔
فش فلے۔300 گرام
پینی پاستا۔ آدھا پیکٹ
تیل۔ 3 کھانے کے چمچ
لہسن کے جوئے 3عدد (باریک کٹے ہوئے)
پارسلے۔ ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹے ہوئے)
شملہ مرچ۔ ایک عدد
نمک۔حسب ذائقہ
کالی مرچ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
موزریلا چیز۔ایک پیکٹ
فریش کریم۔ ایک چوتھائی کپ
 
ترکیب۔
پہلے فش فلے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اب پینی پاستا کو ا±بال کر ایک طرف رکھ دیں۔پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے لہسن ڈال کر تھوڑا سا رنگ آنے تک پکائیں۔اس میں فش شامل کرکے اتنا پکائیں کہ اس کا کچا پن دور ہو جائے۔اب اس میں پارسلے، شملہ مرچ، نمک، کالی مرچ اور پاستا شامل کرکے خوب اچھی طرح مکس کریں۔آخر میں اس میں موزریلا چیز اور کریم شامل کرکے ایک سے 2منٹ تک مکس کریں اور گرم گرم نکال کر سرو کریں۔
 
 

شیئر: